لاہور لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی 3 ملزمان گرفتار

22 سالہ ام عمارہ 20 مارچ کو رات 3 بجے گھر سے کہیں گئی تھی


ویب ڈیسک March 24, 2023
فوٹو: فائل

فیصل ٹاؤن سے لاپتا 22 سالہ لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق ام عمارہ نامی لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے ملی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی اور تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور زیادتی سمیت مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہے، اصل حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے کہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی رپورٹ 20 مارچ کو تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں اسکے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

لڑکی کے والد کے مطابق مورخہ 20 مارچ کو رات 3 بجے انکی اہلیہ اچانک نیند سے بیدار ہوئی تو دیکھا کہ انکی بیٹی 22 سالہ اُم عمارہ اپنے بستر پر موجود نہیں ہے۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے بتایا تھا کہ ساتھ والے گھر کے کیمرے سے معلوم ہوا کہ انکی بیٹی گھر سے نکلی ہے جسے کوئی ورغلاکر زیادتی کی نیت سے لے گیا ہے لہٰذا نامعلوم ملزم کے قبضے سے میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں