کراچی ڈکیتی میں مزاحمت پر میاں بیوی فائرنگ سے زخمی

ڈاکوؤں نے پاپوش نگر قبرستان کے قریب سے واردات کی، 39 سالہ دانش حیات اور30 سالہ عروج نجی اسپتال منتقل


Staff Reporter March 24, 2023
(فوٹو فائل)

ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردت کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 39 سالہ دانش حیات ولد سکندر حیات اور 30 سالہ عروج زوجہ دانش کے نام سے کی گئی ۔

زخمی میاں بیوی نارتھ ناظم آباد بلاک E اشرف کمپاؤنڈ کے رہائشی ہیں ۔جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں