کراچی سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
دھماکے کے شدت سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، اہل علاقہ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، جانی نقصان نہیں ہوا
فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں دھماکے سے گھر کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا جب کہ دوسری منزل محفوظ رہی۔
دھماکے کے نتیجے میں ملاک مکان زخمی ہوگیا اور گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اطراف کے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقہ مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق گھر میں گیس سلنڈر موجود نہیں تھا نہ ہی کوئی گیس پریشر مشین تھی بلکہ دھماکا گندی گلی میں لگے سوئی گیس کے پائپوں میں لیکیج کے باعث ہوا۔
اطلاع ملنے پر پولیس ، رینجرز ، چھیپا اور ایدھی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کا گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا آدھا حصہ زمین بوس ہوگیا، تاہم اوپری منزلوں پر رہائش پذیر دونوں خاندان خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ ریسکیو اہل کاروں نے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر گھر کے مالک کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
زخمی ہونے والے مکان کے مالک کی شناخت 50 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مالک مکان امریکن نیشنل اور گھر میں اکیلا رہائش پذیر ہے۔ ارشد کے بیوی بچے امریکا میں مقیم ہیں جب کہ اس نے پاکستان میں دوسری شادی کی تھی، تاہم خاتون کو طلاق دیدی تھی۔دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا۔
فرسٹ فلور کے رہائشی شخص نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ دھماکے کے وقت سب لوگ خوش قسمتی سے جس کمرے میں تھے، وہ محفوظ رہا جب کہ فلور کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے مالک مکان ارشد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔