پاک افغان سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پہلا میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا

پہلا میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاک افغان ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور راشد خان نے شرکت کی، سیریز کیلئے پیش کی گئی ٹرافی افغان فن و ثقافت اور کاریگری کا شاہکار ہے جسے ہاتھ سے تیار کیے گئے قالین سے بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، پہلا میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔


مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟

افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کو بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی نجی مصروفیات کے باعث دبئی میں موجود ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے لیگ اسپنر راشد خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Load Next Story