کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 180 ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان کو لانڈھی، شیر پاؤ، بھینس کالونی، فیروز آباد، گارڈن، سائٹ اے، اورنگی ٹاون اور دیگر علاقوں سےگرفتار کیا


ویب ڈیسک April 16, 2014
تین ہٹی کی ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فوٹو:فائل

پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث 180 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے لانڈھی، شیر پاؤ، بھینس کالونی، فیروز آباد، نشتر روڈ، گارڈن، سائٹ اے، خیبر چوک، اورنگی ٹاون، مومن آباد اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرکے 180 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات قبضےمیں لےلیں۔ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اوراغوا برائے تاوان کے ملزمان بھی شامل ہیں۔


دوسری جانب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکےلاش تین ہٹی ندی میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق تین ہٹی ندی سے ملنے والی لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں