عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں،

عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں

نیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

عمران خان نے پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔


نیب نے رپورٹ میں کہا کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں، دونوں پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری مرحلے پر ہیں، کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، نیب راولپنڈی کے سوا پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
Load Next Story