پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس خارج کیا


ویب ڈیسک March 24, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس خارج کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمہ خارج کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 14 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شاندانہ کے خلاف عوام کو اکسانے اوراداروں کے خلاف نفرت پھیلانے پرمقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر 153A، 124A اور 505 کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی جو بغاوت، اشتعال انگیزی اورنفرت پھیلانے سے متعلق ہیں۔

انہوں نے پشاورپولیس لائنز خودکش حملے کے بعد ٹی وی شو میں فوجی قیادت پرکڑی تنقید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں