
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پردیب سرکار پرینیتا، ہیلی کاپٹر ایلا، لفنگے پرندے اور مردانی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔ آج صبح ہدایت کار ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر ساتھی ہدایتکار کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔
Ohh! That's so shocking!
Rest in peace Dada!!🙏 https://t.co/wOCqOlVd5Z
- manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) March 24, 2023
پردیپ سرکار کی موت پر اداکار اجے دیوگن، منوج باجپائی اور نیل نتن مکیش، جنہوں نے فلمساز کے ساتھ فلم لفنگے پرندے میں کام کیا تھا ہدایتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کی۔
DADA!!! Why??? I'll miss you dada. Will always remember you as that child hearted, full of life man who taught me so much. Your creation Lafangey Parindey will always remain close to my heart ❤️. My prayers with the family 🙏🏻🙏🏻🙏🏻. pic.twitter.com/qcka5Kn5cB
- Neil Nitin Mukesh (@NeilNMukesh) March 24, 2023
یاد رہے کہ پردیپ سرکار ڈائیلاسز پر تھے اور ان کی پوٹاشیم کی سطح بہت کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔