پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف

سائیڈ بار میں ٹوئٹر بلیو کے آپشن پر کلک کرنے سے فیس کے عوض دستیاب آپشنز کی تفصیلات دستیاب کردی گئی ہیں

(فوٹو انٹرنیٹ)

سماجی رابطوں کے مقبول پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے پاکستانی صارفین کے لیے بھی بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف کروادی ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی طرح اس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین بھی اب مخصوص فیس ادا کرکے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک سبسکرپشن حاسل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس پاکستانی صارفین سمیت دنیا بھر کے لیے آج ہی متعارف کروائی گئی ہے۔

 
Load Next Story