اکشے کمار نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
ایکشن مناظر کی شوٹنگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے لیکن اداکار اپنے کلوز اپس کی شوٹنگ کر رہے ہیں
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اپنی نئی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اِن دنوں اسکاٹ لینڈ میں ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ ایک ایکشن سین کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے ہیں۔
فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں اکشے کمار کے ساتھ ٹائیگر شروف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اکشے ٹائیگر کے ساتھ ہی اپنا ایک ایکشن سیکوئنس شوٹ کروا رہے تھے یہ ایک خاص اسٹنٹ تھا تاہم وہ زخمی ہوگئے اور ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔
اداکار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن مناظر کی شوٹنگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے لیکن اداکار اپنے کلوز اپس کی شوٹنگ کر رہے ہیں تاکہ اسکاٹ لینڈ کے شیڈول کو وقت پر ختم کیا جا سکے۔