پنجاب پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 دوست جاں بحق ہوگئے
پنجاب کے ضلع لودھراں میں پب جی گیم دو نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لودھراں کے علاقے پٹھان والہ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 دوست جاں بحق ہوگئے، دونوں دوست ریلوئے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون پر گیم کھیل رہےتھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت 18 سالہ دانیال اور 19 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دوست موبائل فون میں پب جی کھیلتے ہوئے اتنے مگن تھے کہ ٹرین کی آواز نہ سن سکے اور ٹرین کی زد میں آگئے۔
دوسری جانب دونوں نوجوانوں کے ورثا نے قانونی کاروائی سے انکار کردیا ہے۔