ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک March 24, 2023
فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے دو الگ الگ کارروائیوں میں جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل لاہورنے خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم آفاق سرور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کررہا تھا۔

ملزم آفاق سرور کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کرلی گئیں اورمتعلقہ سوشل میڈیا اکائونٹ کا بھی پتا چلالیا گیا۔

ملزم کو لاہورسے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا ایف آئی اے ملتان زون کی چھاپہ مار ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل بہاولپورعدنان لوہانی کی زیرنگرانی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم زوہیب افضل نے 2020 میں برطانیہ میں ملازمت کا جھانسا دے کر شہری سے 18 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

ملزم گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوگیا تھا جسے بہاولپورسے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم زوہیب افضل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں