الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے گیلانی

الیکشن کا انعقاد حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، پورے ملک میں ایک ساتھ اتنخابات ہونے چاہییں، سابق وزیر اعظم

(فوٹو فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت فرار اختیار نہیں کررہی۔ انتخابات کا انعقاد حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں اس وقت پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ہے، الیکشن سے نہ ہم بھاگے ھیں نہ پی ڈی ایم بھاگی پے۔


انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم نے ھمیشہ عدالتوں کا احترام کیا پے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی مگر صدر نے ایسا کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ شاہ محمود قریشی اور موسی گیلانی کا معاملہ علیحدہ ہے مگر ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بدنظمی کی شکایات پر حکومت نوٹس لے رہی ہے۔
Load Next Story