کراچی میں غیررجسٹرڈ ٹریول ایجنٹوں نے عمرے پر جانے والوں کو بھی نہیں بخشا

عمرہ زائرین سمیت دیگر مسافروں کے ساتھ جعلی سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کی مدد سے کارروائی کی جائے گی، سی اے اے


ویب ڈیسک April 16, 2014
عمرہ زائرین کو ٹکٹ موصول ہونے کے بعد پی این آر کی تصدیق ضروری ہوتی ہے فوٹو؛ فائل

عمرے پر جانے والے زائرین ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کی جانب سے عمرہ زائرین کو جعلی ایئرٹکٹ فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مختلف مقامات پر سادہ لوح افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے عمرہ زائرین کو بھی نہ بخشا اور جعلی ٹریول ایجنٹس بن کر عمرے کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنا شروع کردیئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کے خواہشمند عمرہ زائرین کے ایئرٹکٹ جعلی نکلے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران مختلف لوگوں کے ساتھ جعلی ٹکٹوں کے 4 واقعات پیش آچکے ہیں۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین سمیت دیگر مسافروں کے ساتھ جعلی سازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کی مدد سے کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمرہ زائرین کو ٹکٹ موصول ہونے کے بعد پی این آر کی تصدیق ضروری ہوتی ہے جب کہ جعلی ٹکٹ کی صورت میں جعل سازی کا شکار ہونے والے افراد کو ائیرپورٹ پرمتعین اداروں کی طرف سے تنبیہ کے بعد چھوڑدیا جاتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں