اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
واٹس ایپ نے اسی پلیٹ فارم پراپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر آپ رابطہ بھی کرسکتے ہیں
میٹا کمپنی کی جانب سے پیش کردہ واٹس ایپ دنیا کے اربوں لوگ اب بھی استعمال کررہے ہیں اور واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔
تجزیہ کار ایک عرصے سے یہ کمی محسوس کررہے تھے۔ اس سے قبل واٹس ایپ ہر ہفتے نت نئے فیچرز اور سہولیات سے اپنے صارفین کو حیران کرتی رہی ہیں۔ ان میں ویڈیو کالرز میں اضافے، گروپس کی نئی سہولیات اور ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم میں جدت شامل ہیں۔
تاہم واٹس ایپ نے اپنا آفیشل اکاؤنٹ شامل کیا ہے جس میں وہ ایپ میں جدت اور نئی سہولیات کا اعلان کریں گے اور اسے استعمال کرنے کی ٹپس بھی فراہم کریں گے۔ واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اس پر حال ہی میں کام کیا ہے اور اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔
فی الحال بعض صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے۔ پھر آپ واٹس ایپ آفیشل اکاؤنٹ پر اس وقت تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے جب تک وہ خود آپ سے رابطہ نہیں کرتا۔