رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، عبد القدوس بزنجو


ویب ڈیسک March 24, 2023
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں جو ناقابل برداشت ہے، اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے جمعے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گیس اور بجلی کی دستیابی کے حوالے سے وفاق نے یقین دہانی کرائیں مگر اُن پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور صوبے کے عوام اس وجہ سے اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے ہر ضلع میں عوام کیلیے رمضان سستا بازار لگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 'سستے بازار کیلیے یوٹیلیٹی اسٹورز اور تاجروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا'۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے۔

عبد القدوس نزنجو نے کہا کہ عوام کو کنٹرول نرخ پر آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول ، سیکیورٹی صورتحال اور سستے بازاروں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |