خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
23 فروری کو امرتسر کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد پولیس کا امرت پال سنگھ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا
بھارتی پنجاب پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
امرت پال سنگھ جو 18 مارچ سے مفرور ہے، کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن 23 فروری کے بعد شروع ہوا جب امرتسر کے ایک پولیس اسٹیشن پر امرت پال اور اُس کے ساتھیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، ملزم خاتون بلجیت کور نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ امرت پال اور اُس کے ساتھ ایک آدمی نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ اب ان کا اگلا پڑاؤ اتراکھنڈ ہوگا جہاں وہ جارہے ہیں۔
دی انڈین ایکسپریس نے انسپکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) سکھ چین سنگھ گل کے حوالے سے بتایا کہ خاتون امرت پال کے ساتھی پپل پریت سنگھ کے ساتھ پچھلے ڈھائی سال سے رابطے میں تھی۔ پپل پریت سنگھ کو آخری بار امرت پال سنگھ کے ساتھ جالندھر ضلع کے داراپور گاؤں میں ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں مبینہ طور پر 20 مارچ کو کور کے گھر کے قریب امرت پال سنگھ اور پپل پریت سنگھ کو دکھایا گیا۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ امرت پال سنگھ نے ہریانہ جانے کے لیے کن ذرائع نقل و حمل کا استعمال کیا۔ امرت پال کا پنجاب میں آخری معلوم مقام جالندھر-لدھیانہ روڈ پر 18 مارچ کی صبح 9.40 بجے ایک تفریحی پارک کے قریب تھا۔