ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج

ایف آئی آر شہری کے بیان کے بعد عدالتی حکم پر درج کی گئی


ویب ڈیسک March 24, 2023
فوٹو؛ فائل

سابق ایس ایچ او سمیت گیارہ اہل کاروں کے خلاف شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق ایس ایچ او شفیق آباد سمیت 11اہل کاروں کے خلاف شہری کے اغوا کی ایف آئی آرعدالتی حکم پر وقوعہ کے ایک سال بعد درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق ایس ایچ او شفیق آباد علی حسن نے نفری کے ہمراہ ڈرائیور فرحان کو اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھا اور اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی جبکہ گاڑی سے سامان بھی لوٹ لیا۔ قبضے میں لے گئی گاڑی عدالتی بیلف نے برآمد کی جس کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

مغوی فرحان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ فرحان کے اغوا کا مقدمہ شہری بلال شاہد کے بیان کے بعد عدالتی حکم پر درج کیا گیا جبکہ فرحان کے اغوا کو ایک سال گزر چکا ہے۔

ایف آئی آر سب انسپکٹر علی حسن ، اے ایس آئی یاسین ، اے ایس آئی ادریس، ہیڈ کانسٹیبل عاشق اور 7نامعلوم اہل کاروں کے خلاف درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان علاقے میں دکان داروں سے بھتہ لیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں