اداکارائیں اپنی ساتھیوں کو کیسے دھوکا دیتی ہیں فیصل قریشی کا انکشاف

فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے شو میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کے چالاک پہلو کے بارے میں بتایا


ویب ڈیسک March 24, 2023
[فائل-فوٹو]

فیصل قریشی پاکستان کے معروف اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے کئی نامور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ایک شو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ کسطرح اداکارائیں اپنی ساتھی اداکاراؤں کو 'اُلو' بنا کر اپنا کام نکال لیتی ہیں۔

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں اور شوز کے میزبانوں میں ہوتا ہے جن کے لاکھوں مداح ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے شو میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کے چالاک پہلو کے بارے میں انکشاف کیا۔

فیصل قریشی اپنے شو میں مدعو مہمان اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ محو گفتگو تھے۔ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں کئی وجوہات کی بنا پر دوست نہیں بناتی ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ خواتین اداکار کیسے اپنی ساتھیوں کو دھوکا دیتی ہیں۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک پرانا واقعہ ہے، ہماری انڈسٹری کی بہت اچھی اداکارہ اور ہماری دوست تھی، اس نے ایک بار مجھے بتایا کہ اُس کی انڈسٹری میں بہت دوست تھیں اور ایک جو اس کے بہت قریب تھی اُس نے اسے'استعمال' کیا۔ اُسے بہت ساری کام کی آفرز ملیں لیکن اس کی وہ دوست ان تمام آفرز کو ٹھکرانے کا مشورہ دیتی تھی جس پر وہ عمل کرتی گئی۔ چند مہینوں بعد جب وہ ڈرامہ چلا جسے اُس نے دوست کے کہنے پر ٹھکرایا تھا، اس میں اس کی وہی دوست بطور اداکارہ نظر آئی۔

فیصل قریشی کا واقعہ سننے کے بعد نازش جہانگیر نے بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے بھی اُس اداکارہ کے بارے میں یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں