پیپلز پارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ طلب کرلیا

پارٹی پالیسیوں کے خلاف ورزی کی وجہ سے فیصل رضا عابدی سے استعفیٰٓ طلب کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اعلامیہ


ویب ڈیسک April 16, 2014
پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کی شعلہ بیانی سے ناراض تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق فیصل رضا عابدی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں جس پر جماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے ان سے استعفیٰٓ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کی شعلہ بیانی کی وجہ سے ان سے کافی عرصے سے ناراض تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں