2128 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ملتان میں 6188 ملین روپے سے ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب کا منصوبہ


اسامہ اقبال March 25, 2023
اسکردو میں 250 بستروں کا اسپتال ، ناگ سے گچک تک سڑک تعمیر کی جائیگی —فائل فوٹو

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے 21.28 ارب روپے مالیت کے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت اعلٰی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ وزارت، چیف اکانومسٹ، ممبران پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم نے ملتان میں 6188.759 ملین روپے کی لاگت سے ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب، سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام، گچک تک سڑک کی تعمیر (نظر ثانی شدہ)، 3097.045 ملین روپے کی لاگت سے دو لین ڈی آئی خان (ڈی آئی خان ڈویلپمنٹ پیکیج) کی تعمیر اور 2086.299 ملین روپے کی لاگت سے پلاننگ کمیشن کی صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی مضبوطی کا قیام کے منصوبوں کی منظوری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں