ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ عمرے کی تصاویر وائرل

ثانیہ مرزا نے والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی

ثانیہ مرزا اور اذہان مرزا کے ساتھ شعیب ملک نہیں تھے:فوٹو:اسکرین گریب

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک، والدین، بہن اور بہنوئی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔








View this post on Instagram


A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)






ثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہترین وقت گزرا۔ اللہ ہمیں بار بار بلائے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اور والدین کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا کو عمرے کی مبارکباد دی تاہم کچھ صارفین نے شعیب ملک کے ساتھ نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

شعیب ملک نے ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load Next Story