توانائی منصوبوں کیلیے احباب پاکستان سے فنڈریزنگ کافیصلہ

سفیروں کا اجلاس بلا لیاگیا،خطوط ارسال،مقامی سطح پرفنڈریزنگ کی بھی تجویز زیرغور

سفیروںکا اجلاس بلا لیاگیا،خطوط ارسال،مقامی سطح پرفنڈریزنگ کی بھی تجویز زیرغور

وفاقی حکومت نے بجلی بحران پرقابو پانے کیلیے دیامیربھاشاڈیم سمیت دیگر توانائی کے ترقیاتی منصوبوںکیلیے احباب پاکستان(ایف او ڈی پی)کااعلی سطح کااجلاس بُلانے کافیصلہ کیاہے۔


اقتصادی امورڈویژن کے سینئرافسرنے ایکسپریس کوبتایاکہ توانائی منصوبوں کیلیے فنڈزکے حصول کیلیے دوست ممالک کے سفیروںکوباضابطہ خطوط ارسال کیے گئے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے بجلی بحران کے حل کیلیے توانائی کے شعبے سے متعلقہ منصوبوںکی فنڈریزنگ کیلیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیاجارہاہے تاکہ بجلی کی پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکے،ذرائع کاکہناہے کہ توانائی منصوبوںکیلیے بین الاقوامی مالیاتی اداروںوممالک کی طرف سے فنڈزکی فراہمی میںتاخیر کے باعث ان کی تکمیل کے متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت مقامی سطح پرفنڈریزنگ کی تجویزکا بھی جائزہ لے رہی ہے اوراس حوالے سے واپڈاکے ممبرفنانس سیدنزاکت علی شاہ کی طرف سے لکھے جانے والے لیٹرمیںبتایاگیاکہ واپڈانے پانی وبجلی کے ذخائرکی ڈیولپمنٹ کے مینڈیٹ کے ساتھ ہائیڈل الیکٹرک جنریشن کی صلاحیت بڑھانے کیلیے جامع پلان تیارکیاہے،ساڑھے چارہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت کاحامل دیامیربھاشاڈیم کامنصوبہ آٹھ سال میںمکمل ہوگااوراس پر12 ارب ڈالرلاگت آئے گی۔
Load Next Story