فرانس میں احتجاج صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی

فرانسیسی عوام نے ملک میں جاری مہنگائی کے باوجود لگژری گھڑی پہننے پر صدرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک March 25, 2023
متنازع پینشن اصلاحات کیخلاف فرانس میں احتجاج جاری ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

فرانس میں جاری متنازع پینشن اصلاحات پر بات کرتے ہوئے صدر ایمانویل میکخواں نے مہنگی گھڑی اتار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انتہائی مہنگی لگژری گھڑی پہنے دکھائی دئیے۔

فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری متنازع پینشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں پر بات کرتے ہوئے آن ائیر کلائی سے گھڑی اتار دی۔ گھڑی کی مالیت 2 کروڑ 44 لاکھ 21 ہزار روپے ( 80 ہزار یورو) تھی۔



صدر ایمانویل میکخواں کی انٹرویو کے دوران گھڑی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فرانس میں سوشل میڈیا صارفین نے مہنگائی اور حکومت کی جانب سے متنازع پینشن اصلاحات پر ہونے والے ہنگاموں کے باوجود صدر کو مہنگی ترین برانڈڈ اشیا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |