1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی

1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی


APP March 25, 2023
1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں 1000 سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں 8 ماہ میں 39 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ملک میں ڈالرز کی قلت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے در آمدات کے لیے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث خام مال کی درآمد کا معاملہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اور مقامی کار ساز کمپنی انڈس موٹرز نے چار روز کے لیے اپنا پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |