وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں طالبان سے مذاکرات، نیٹو افواج کی واپسی اور ملکی سیکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام بھی شرکت کریں گے۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طلب کئے جانے والے قومی سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید جب کہ سرتاج عزیز قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں طالبان سے مذاکرات، افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی کے معاملات سمیت دیگر اہم امور پر ادارہ جاتی بنیاد پر بحث کی جائے گی۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم کی جانب سے طلب کیا جانے والا قومی سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا جب کہ کونسل کے اجلاس میں ہر ممبر کی رائے ووٹ کی حیثیت رکھے گی۔
Load Next Story