پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے

سی اے اے نے میمونہ فیروزہ اور سعید سومرو کو قوانین کی خلاف ورزی پر عہدوں سے فوری ہٹانے کا کہا تھا


ویب ڈیسک March 25, 2023
سی اے اے نے میمونہ فیروزہ اور سعید سومرو کو قوانین کی خلاف ورزی پر عہدوں سے فوری ہٹانے کا کہا تھا

پی آئی اے انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات نظرانداز کردیے۔

پی آئی اے افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے سی اے اے احکامات پر 8 ماہ سے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بجائے قائم مقام ڈپٹی جنرل مینیجرز تعینات کردیا گیا۔

سی اے اے نے میمونہ فیروزہ اور سعید سومرو کو قوانین کی خلاف ورزی پر بالترتیب اگست اور جولائی 2022 میں عہدوں سے فوری ہٹانے، سیفٹی کے معاملات سےدور رکھنے، کسی بھی انتظامی عہدوں پر فاٸز اور تعینات نہ کرنے کے نوٹسز جاری کٸے تھے۔

دونوں مینیجرز کے معطل کئے گئے لائسنس بھی تاحال بحال نہیں کٸے گٸے۔ سی اے اے نے خاتون افسر کو 5 برس تک کسی بھی اہم عہدے پر تعینات یا فائز نہ کرنے کی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے

ترجمان سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن نے بطور ریگولیٹر دونوں افسران کے خلاف کارروائی کے لئے لکھا تھا، لیکن احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، تاہم عملدرآمد کے لیے پی آئی اے پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |