
غیرملکی میڈیا کے مطابق اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر تعینات گارڈ نے مسلمان نوجوان احمد کو نماز پڑھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کے نماز پڑھنے سے دوسرے لوگ ڈسٹرب ہوں گے۔ گارڈ نے مسلمان نوجوان کوآئندہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں نماز نہ پڑھنے کی وارننگ بھی دی۔
رپورٹس کے مطابق مسلمان نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کررہا تھا جہاں لوگ موجود نہیں تھے۔ مسلمان نوجوان کو نماز سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
“We don’t want you praying in here. You’re bothering our other customers.”
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 23, 2023
A Canadian rail company has come under fire over a video of a Muslim man being told he can’t pray in an Ottawa train station ⤵️ pic.twitter.com/Sd64cpT9fF
ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسلمان نوجوان اور مسلمان کمیونٹی سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے گارڈ کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔