رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

پابندی کا مقصد یہ ہے کہ سب کو آسانی سے عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے، وزارت حج و عمرہ


ویب ڈیسک March 25, 2023
زائرین عمرے کے لیے نسک ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں،وزارت حج و عمرہ:فوٹو:فائل

رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین 'نسک ایپ' کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں