نواز شریف عالمی دبائو میں تھے مجبوراً دھماکے کئے ڈاکٹر قدیر

لٹیروں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، قوم آئندہ الیکشن میں متحد ہوکر تبدیلی لائے


Numainda Express September 16, 2012
لٹیروں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، قوم آئندہ الیکشن میں متحد ہوکر تبدیلی لائے. فوٹو فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان کوچوروں، لٹیروں اورڈاکوئوں سے بچانے کیلیے پوری قوم متحد ہو جائے اور آئندہ جنرل الیکشن میں سونے کے بجائے اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے۔

گزشتہ روز پاکستان جسٹس پارٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف بیرونی دبائو کا شکارہوکرایٹمی دھماکے نہ کرنے کا پروگرام بنا چکے تھے مگرحالات کے ہاتھوں مجبورہوکرانھوں نے ایٹمی دھماکے کیے اور پھرانکی ناقص پالیسیوں اور عاقبت نااندیشی کی بدولت پاکستان کی حالت دن بدن خراب ہوتی گئی اوراب ملکی حالات انتہائی مخدوش ہوچکے ہیں چوروں لٹیروں اور ٹھگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اوراب بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے توملک کے حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں