یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے فوجی قافلے کو یرغمال بنا لیا

مشرقی علاقے لوگانسک میں روس نواز علیحدگی پسند فوجی اہلکاروں کو یرغمال بناکر نامعلوم مقام پر لے گئے،وزارت دفاع


ویب ڈیسک April 16, 2014
روس نہ صرف یوکرین میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے بلکہ علیحدگی پسندوں کو بھی اکسا رہا ہے۔یوکرینی وزیراعظم۔ فوٹو:رائٹرز

FAISALABAD: یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مسلح باغیوں نے فوجی قافلے کو ہی یرغمال بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر سلویانک میں فوج کا روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اس دوران مسلح باغیوں نے فوجی قافلے کو یرغمال بنا لیا جس میں ایک فوجی افسر سمیت کئی اہلکار شامل ہیں۔ وزارت دفاع نے فوجی قافلے کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی علاقے لوگانسک میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے فوجی اہلکاروں کو یرغمال بناکر نامعلوم مقام پر لے گئے جن کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیراعظم نے فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نہ صرف یوکرین میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے بلکہ علیحدگی پسندوں کو بھی اکسا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں