پنجاب میں 84 کالعدم تنظیموں کو زکوۃ صدقات فطرہ دینے پر پابندی عائد

کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب

کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب (فوٹو : فائل)

محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک میں 84 کالعدم تنظیموں کو زکوۃ، صدقات، فطرہ دینے پر پابندی عائد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر رقم جمع کرنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں رمضان المبارک میں عطیات وصدقات جمع نہیں کرسکتیں، کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، صدقات، زکوۃ اورعطیات پنجاب چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو ہی دیئے جائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جن جماعتوں کو کالعدم کہا گیا ہے اور ان پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکریہ طیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، حزب التحریر، جمعیت انصار، جماعت الفرقان، انصاراسلام، ٹی ٹی پی، لشکر اسلامی، جماعت الدعوۃ، جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی، ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الایثار فاؤنڈیشن سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
Load Next Story