امیتابھ بچن صحت یاب شوٹنگ کا آغاز کردیا

اداکار کو ’پروجیکٹ کے‘ کے سیٹ پر چوٹ لگی تھی، نئی فلم میں ان کے ساتھ پربھاس، دپیکا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک March 25, 2023
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 'پروجیکٹ کے' کے سیٹ پر چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

بگ بی نے اپنے بلاگ پیج پر صحت کی تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس تکلیف دہ وقت میں انہیں آرام دینے کے لئے اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ جسم کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش ہونی چاہئے، میری فیملی اور خیرخواہوں کی طرف سے میری دیکھ بھال اور آرام کے ساتھ ساتھ جاری ہے جس کے لئے ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے، پسلی اور پاؤں کی انگلیاں اگرچہ ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہیں لیکن ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

کچھ دن پہلے پیکو اداکار نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

امیتابھ بچن کو 'پروجیکٹ کے' کے سیٹ پر ایک گہری چوٹ لگی تھی، نئی فلم میں ان کے ساتھ پربھاس، دپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں