منظور وسان کی سیاسی منظرنامے سے متعلق خطرناک پیش گوئی

ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کےلئےنیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے، منظور وسان


Staff Reporter March 25, 2023
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں رواں برس بڑے فیصلے ہونے والے ہیں اور بڑی تبدیلیاں ہونگی، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے، پی پی پی چاہتی ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں، مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکے، اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اب بات اس سے بھی آگے جاچکی ہے، اور ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

منظور وسان نے سیاستدانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے عقلمندی سے فیصلےنہ کئےتوایسے لوگ بھی جیلوں میں جائیں گے جو پہلے کبھی گئے ہی نہیں تھے،ویسے تو سیاستدان جیل جاتے ہی رہتے ہیں۔

رہنما پی پی پی نے پیشگوئی کی کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، ن لیگ سے زیادہ پی پی پی کے اقتدار میں آنے کےچانسز بہت زیادہ ہیں، رواں سال سیاسی پارٹیوں میں دھڑا بندیاں بھی ہونا شروع ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں