عمران خان جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں یہاں انہیں کوئی خطرہ نہیں سراج الحق

حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عمران خان کو جماعت کے مرکز منصورہ آنے کی پیش کش کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔


سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں، اگر سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ بغاوت ہوگی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں، اب مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ان کا مقصد جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنا یا گرفتار کرکے بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان

عمران خان کی جان اپنے گھر زمان پارک میں بھی محفوظ نہ ہونے سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ‏عمران خان اگر اپنے گھر زمان پارک میں ، یا آزاد کشمیر جہاں ان کی حکومت ہے محفوظ نہیں ہیں تو وہ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آ جائیں یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
Load Next Story