پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں خودکش حملے کا الرٹ جاری

کالعدم تحریک طالبان نے پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلیے 25 خودکش بمبار بھیج دیے ہیں، سی ٹی ڈی الرٹ


نعمان شیخ March 25, 2023
فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی فورس نے پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق تحریک طالبان کے مرکزی رہنما مکرم خراسانی نے مینار پاکستان پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے، دہشت گرد ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کیلیے پی ٹی آئی کو زمان پارک، ریلیوں اور مینار پاکستان جلسے کو نشانہ بناسکتے ہے۔

سی ٹی ڈی نے مراسلے میں کہا کہ مکرم خراسانی نے دہشت گرد عبدالولی خان سے مشاورت کے بعد منصوبہ ترتیب دیا ہے۔دہشت گردوں نے 25 خودکش بمباروں کے ساتھ حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ عبدالولی خان ماضی میں لاہور شہر میں متعدد دھماکے کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اہم تنصیبات اور یونیفارم میں ملبوس فورس کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت سیکیورٹی انتظامات کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں