عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے کا ہوگیا


Ehtisham Mufti August 05, 2023
فوٹو فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے۔

ہفتہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1942 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 222800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 191016 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں