بھارتی فوج نے اپنے ہی علاقے میں 3 میزائل داغ دیے
واقعہ پوکھران میں فوجی مشق کے دوران غلطی سے پیش آیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بھارتی فوج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائلوں کو "غلط فائر" کر دیا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ جیسلمیر میں مختلف مقامات پر میزائل گرے، دو میزائلوں کا ملبہ مل گیا ہے جبکہ تیسرے میزائل کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق یہ واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کےدوران پیش آیا، بھارتی فوجی حکام کا دعویٰ ہےکہ میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں گرا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج کی جانب سے غلطی سے میزائل فائر ہوا ہو، اس سے قبل گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
گزشتہ برس بھارت کی طرف سے غلطی سے فائر کیا گیا ایک براہموس میزائل پاکستانی حدود میں آگرا تھا جس پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم پاکستان نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے تحقیقات اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔