شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں، ذرائع ایئرپورٹ۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔
Load Next Story