سری لنکا کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی

آئی لینڈرزکو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا لیکن پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی


Sports Desk March 26, 2023
آئی لینڈرزکو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا لیکن پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/گیٹی امیجز

سری لنکا کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد سری لنکا کے ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست رسائی کے امکانات بری طرح متاثر ہوگئے۔

آئی لینڈرز کو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا لیکن پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کیویز نے رنز کے اعتبار سے ان کیخلاف اپنی بڑی فتح 198 رنز سے حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا

کیویز اب 22 میچز میں 160 پوائنٹس جوڑ کر نمایاں ہیں، سیریز میں 0-3 کا نتیجہ انھیں رینکنگ میں آسٹریلیا کی جگہ نمبرون بھی بناسکتا ہے۔

سری لنکا اب سپر لنگ میں 77 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے اور ان کے پاس اب مزید 2 میچز باقی رہ گئے ہیں۔ ٹاپ 8 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔ باقی دو میچز جیتنے کی صورت میں بھی سری لنکا کو دیگر پر انحصار کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں