نواز الدین صدیقی کا سابقہ اہلیہ بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

اہلیہ اور بھائی نے ملکر 21 کروڑ ہتھیائے وہ بھی واپس دلوائے جائیں، عدالت سے استدعا


ویب ڈیسک March 26, 2023
اہلیہ اور بھائی نے ملکر 21 کروڑ ہتھیائے وہ بھی واپس دلوائے جائیں، عدالت سے استدعا (فوٹو: فائل)

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے سابق اہلیہ اور اپنے بھائی کے خلاف ہتک عزت پر 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بجرنگی بھائی جان اور گینگ آف وسیپور سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اور شمس الدین پر جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر دعویٰ دائر کیا ہے۔

عدالت میں داخل کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابقہ اہلیہ اور بھائی کو پابند کیا جائے کہ وہ انکے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی بےبنیاد الزامات نہ لگائیں بلکہ جو ویڈیوز اَپ لوڈ کی گئیں ہیں انہیں ہٹایا جائے اور تحریری معافی مانگیں۔

مزید پڑھیں: فیروز خان بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئے

نواز الدین صدیقی نے اپنی درخواست میں بھائی پر مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی کہ بھائی کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے بھی واپس دلوائے جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھائی اور سابق اہلیہ کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے باعث ان کا 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں