RAWALPINDI:
یہودی سیاحوں کے لئے مسجد اقصی کا دروازہ کھولنے کے معاملے پر نہتے فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے غیر مسلم سیاحوں کو مسجد کے احاطے میں جانے کی اجازت دی جبکہ اس موقع پر پولیس کی سرپرستی میں متعدد شدت پسند یہودی سیاح بھی مسجد میں داخل ہوگئے جس کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج شروع کردیا، پولیس نے نہتے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کے ساتھ ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس کے باعث درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قانون کے مطابق مسجد اقصی کے احاطے میں یہودیوں کی عبادت پر پابندی ہے اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے آج مسجد میں غیرمسلم سیاحوں کے ساتھ شدت پسند یہودیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔