کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط

ضبط شدہ سامان میں غیرملکی سگریٹ، انڈین گٹکا اور تمباکو شامل ہے، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز


Ehtisham Mufti March 26, 2023
فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں میں کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم جاری ہے جس کے تحت بولٹن مارکیٹ سے متصل میرٹ روڈ کے گوداموں پر چھاپہ مارکر بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمزعلی ترابی نے ایکسپریس کو بتایا کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 16کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا ہے جس میں غیرملکی سگریٹ، انڈین گٹکا اور مختلف اقسام کا تمباکو اور فلیور شامل ہیں۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمزکے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں