کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی

کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرین کی ایک کوچ دروازے کے پاس سے ٹوٹ گئی تھی


Staff Reporter March 26, 2023
—فائل فوٹو

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔

کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرین کی ایک کوچ دروازے کے پاس سے ٹوٹ گئی، بروقت نشاندہی کے بعد متاثرہ بوگی کے مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 152 کیلومیٹر دور میٹنگ اور بولاری اسٹیشن کے درمیان کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی خستہ حال کوچ دروازے کے پاس سے ٹوٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کی شکایت پر ٹرین کو روک کر چیک کیا گیا تو دروازے کے پاس سے زنگ کی وجہ سے کوچ ٹوٹی ہوئی تھی، ٹرین کا سفر مزید جاری رہتا تو کوچ مکمل کٹ کر علیحدہ ہوسکتی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کوچ ٹوٹنے کا واقعہ بولاری اسٹیشن کے قریب پیش آیا، متاثرہ کوچ کے مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا کیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،جب ٹرین کا پریشر لیک ہوا تو ڈرائیور نے گاڑی روک کر دیکھا کے کوچ نمبر 11 کے دونوں گارڈر ٹرالی کے اوپر آگئے ہیں اور فرش بلکل بیٹھ گیا ہے،جس کی وجہ سے گاڑی کو روک دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |