
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ پشاور اور مانسہرہ سے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی کے مطابق پشاور میں رورل انصاف یوتھ ونگ صدر اظہر خان آصف زئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس گرفتاری کو چھپا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بھی سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا ورکر بلال کے گھر پر پولیس چھاپے سے تعلق بتایا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بلال کی گرفتاری نہ ہونے پر ان کے والد اور چچا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔