آسمانی پتھر سے بنا ہینڈبیگ قیمت 43 ہزار ڈالر

فرانس کی مشہور کمپنی نے دو کلووزنی شہابی پتھر کو پرس میں ڈھالا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے


ویب ڈیسک March 27, 2023
فرانسیسی کمپنی نے دو کلوگرام وزنی ہینڈ بیگ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جو شہابی پتھر سے تراشا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

فرانس میں قیمتی بیگ بنانے والی کمپنی نے ایک دلچسپ مصنوعہ پیش کی ہے۔ یہ ایک ہینڈ بیگ ہے جو شہابی پتھر سے تراشا گیا ہے۔

کوپرنی نامی کمپنی نے 55 ہزار سال قبل زمین پر گرنے والے ایک آسمانی پتھر سے بنےصرف چند بیگ پیش کئے ہیں جن میں سے ایک کی قیمت 43 ہزار ڈالر یا پاکستانی روپوں میں سواکروڑروپے لے لگ بھگ ہے۔ ان بیگ کو موسمِ خزاں اور سرما کے کلیکشن کے طور پر پیش کیا جائے گا جو چھوٹے شہابی پتھر سے بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ان کے ہنرمندوں نے بے شکل پتھر کو اپنے ہاتھوں سے ایک بیگ کی شکل دی ہے۔ لیکن اس کا پتھریلا خام مال زمین کی بجائے خلا سے یہاں تک پہنچا ہے۔ اس طرح ہر بیگ برابرنہیں اور ان جسامت و وزن میں بھی فرق ہے۔



ایک ماڈل بیگ 23 سینٹی میٹر لمبا، 12 سینٹی میٹر چوڑا اور 9 سینٹی میٹر موٹا ہے جس کا وزن لگ بھگ دو کلوگرام تک ہے۔ ایک پرس کی دوسرے سے رنگت کچھ مختلف ہوسکتی ہے جو شیڈ کے فرق کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ضروری نہیں کہ ہر بیگ ایک ہی جگہ اور پتھر سے تعلق رکھے بلکہ اس کا انحصار آرڈر، جسامت، رنگت اور مقام سے ہوسکتا ہے۔

اگرآپ آج رقم جمع کراتے ہیں تو چھ ہفتے بعد ہی اس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں