دورہ پاکستان اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
ولیمسن سمیت کئی کرکٹرز ملک کے بجائے آئی پی ایل ٹیموں کیلیے کھیلیں گے
دورہ پاکستان کیلیے اسٹارز سے عاری کیوی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے ہوم اور پاکستان سے اوے ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، جس میں مختصر فارمیٹس کے نمایاں اسٹارز شامل نہیں ہیں، ریگولر کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کھلاڑیوں میں ٹم ساؤدی، کین ولیمسن، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ڈیوون کونووے، فن ایلن، مائیکل بریسویل اور لوکی فرگوسن شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی پاکستان میں ٹی 20 میچز کے دوران آرام کریں گے، ان کی جگہ شین جورجینسین کوچنگ کریں گے، اسٹیڈیم 26 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے موقع پر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی
سری لنکا اور پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کی سیریز کیلیے ٹام لیتھم کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ کول میک کونچی، راچین راویندرا اور ٹم سیفرٹ 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنلز کیلیے منتخب ہوئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 اپریل کو پاکستان کے ٹور پر روانہ ہوگی جبکہ اس سے قبل 2اپریل سے 3ٹی 20 میچز سری لنکا کے خلاف کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سے سیریز کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ٹام لیتھم، چیڈ بوئیز، مارک چیپمین، ڈین گلیور، میٹ ہینری، بین لسٹر، ایڈم ملن، کول میک کونچی، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچین رویندرا، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ اور ہینری شیپلی شامل ہیں۔