آصف زرداری کا طبی معائنہ بلاول بھٹو خصوصی طیارے سے دبئی روانہ

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی اچانک دبئی روانہ ہوگئیں، ذرائع

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی اچانک دبئی روانہ ہوگئیں، ذرائع —فائل فوٹو

آصف زرداری کے دبئی میں طبی معائنہ کیلیے بلاول بھٹو خصوصی طیارے سے دبئی روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے خصوصی طیارے سے دبئی روانہ ہوگئے جہاں آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی اچانک دبئی روانہ ہوگئیں، ان کے ہمراہ سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی تھے، دونوں رہنما نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے۔
Load Next Story