عمران خان کیخلاف مقدمات کی تعداد سے متعلق پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 37 اور دیگر لیڈرشپ و کارکنوں کیخلاف 127 مقدمات درج ہیں


ویب ڈیسک March 27, 2023
(فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں، اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے دعوے غلط ثابت ہو گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے (پنجاب) اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد 37 ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے خلاف تقریباً 100 مقدمات کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے جب کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 مقدمات اسلام آباد، 6 پنجاب اور ایک مقدمہ بلوچستان میں درج ہے جب کہ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت 2 مقدمات ایف آئی اے میں درج ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی دیگر لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، اس سلسلے میں بھی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جن کے مطابق تحریک انصاف کی دیگر لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف 127 مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف 43 مقدمات درج ہیں جب کہ پنجاب میں پی ٹی آئی لیڈرشپ و کارکنان کے خلاف 84 مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں