حریت رہنما جلیل احمد اندرابی  کی بھارت کے ہاتھوں شہادت کو27 سال مکمل

قابض بھارت نے جلیل اندرابی کو انسانیت سوز تشدد کے بعد شہید کرنے والے میجر کو امریکا فرار کروا دیا


ویب ڈیسک March 27, 2023
جلیل اندرابی سمیت دیگر کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل ہوگئے۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے۔ انہیں 8مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے تفتیش کے بہانے جیل میں قید کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کردیا تھا۔

جلیل احمد اندرابی شہید کی لاش کو دریا میں پھینک دیا گیا تھا جو دو ہفتے بعد سرینگر کے علاقے کرسو راجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر ' شہید انصاف' کا لقب پانے والے جلیل اندرابی کے قاتل کو سزا دینے کے بجائے قابض بھارت نے امریکا فرار کروا دیا تھا۔جلیل احمد اندرابی اور دیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں